سپریم کورٹ؛ 67 لاکھ فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت مسترد

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 67 لاکھ فراڈ کیس کے ملزم کی ضمانت مسترد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ سے نمٹنے کیلئے تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا: مریم اورنگزیب
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل مدعی نے کہاکہ ملزم نے 67 لاکھ روپے وصول کرکے فراڈ کیا، ملزم نے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
ملزم کی وکیل کا مؤقف
وکیل ملزم نے کہاکہ ملزم رقم واپس دینے کو تیار ہے، جسٹس نعیم اخترافغان نے کہاکہ قانون کا مذاق نہ بنائیں، ملزم نے فراڈ کیا ہے، وہ کام دیکھیں۔
عدالتی ہدایات
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہاکہ ملزم پہلے سرنڈر کرے، تحقیقات مکمل کرائے۔ عدالت نے کہاکہ گرفتاری دے کر ملزم ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے رجوع کرے۔