نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پنجاب کے تین دریاؤں میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا

ایمرجنسی الرٹ جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) این ڈی ایم اے کی جانب سے قائم کردہ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے صوبہ پنجاب کے تین دریاؤں چناب، راوی، اور ستلج کے حوالے سے ایک ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ان تینوں دریاؤں میں غیر معمولی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ: 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرا کر 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک شدید زخمی
دریائے چناب کی صورتحال
سینٹر کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ پر 7 لاکھ 69 ہزار 481 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود ہے جس کی وجہ سے دریا کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر 7 لاکھ 5 ہزار 225 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود ہے تاہم اس کے بہاؤ میں کمی ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز 2026 تک موخر
دریائے راوی کی صورتحال
این ڈی ایم کی جانب سے جاری تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی میں جسر کے مقام پر 2 لاکھ 2 ہزار 200 کیوسک کا اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جو 2 لاکھ 29 ہزار 700 کیوسک پر پہنچ سکتا ہے۔ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر 72,900 کیوسک کا بہاؤ جاری ہے، تاہم اس سیلابی ریلے کی وجہ سے شاہدرہ، پارک ویو اور موٹروے ٹو کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتا ہے وہ کیا کرے؟ شیخ صالح بن حمید کا خطبہ حج میں اہم بیان
دریائے ستلج کی صورتحال
راوی اور چناب کے ساتھ ساتھ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 2 لاکھ سے زیادہ کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ برقرار ہے جس کی وجہ سے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر حالیہ بہاؤ 1 لاکھ 355 کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الفا براوو چارلی میں “گُل شیر” کا کردار کیسے ملا؟ کرنل (ر) قاسم شاہ نے بتادیا
ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں
صوبہ پنجاب میں ان تین دریاؤں کی وجہ سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال کے پیشِ نظر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کی نگرانی کر رہا ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر 24 گھنٹے کے لئے مکمل فعال ہے اور این ڈی ایم اے سول و عسکری اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
حفاظتی اقدامات
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دریاؤں کے کناروں اور واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں اور ہنگامی حالات میں امدادی ٹیموں سے رابطہ کریں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں۔ ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔