پی ٹی آئی رکن ثنا اللہ مستی خیل کا پی اے سی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

پی ٹی آئی رکن کا مستعفی ہونے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رکن ثنا اللہ مستی خیل نے پی اے سی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ: یورپی وزرائے خارجہ کا تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کا فیصلہ
میٹنگ کے ذریعے فیصلے کا اعلان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ثنا اللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ پارٹی ارکان میٹنگ کرکے پی اے سی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کریں گے۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر میٹنگ میں مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے بعد ثنا اللہ مستی خیل پی اے سی کمیٹی روم چھوڑ کر چلے گئے۔
صحافی کا سوال اور جواب
صحافی کے سوال ’’کیا پی ٹی آئی کے ممبران آج پی اے سی میں شرکت نہیں کریں گے؟‘‘ کے جواب میں ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو میسج پہنچ گیا، کچھ کو نہیں۔