راوی میں سیلابی صورتحال، پارک ویو سٹی میں پانی داخل ہونے کا خدشہ، پولیس کے حفاظتی اقدامات کرنے کے اعلانات

پی ڈی ایم اے کا الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور کہاہے کہ آج رات 10 سے 12 بجے کے دوران 38 سال بعد سب سے بڑا ریلا گزرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ
متاثرہ علاقے
سب سے زیادہ جس علاقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے وہ پارک ویو سوسائٹی ہے، جہاں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سویڈن نے پاکستان میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
حفاظتی اقدامات
تفصیلات کے مطابق دریائے کے کنارے پر واقع پارک ویو سوسائٹی میں پانی داخل ہونے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بند باندھنے کا کام جاری ہے۔ پولیس کی اعلانات کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں پولیس اہلکار سپیکر پر کہہ رہے ہیں کہ ’’بحکم وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی لاہور، اے سی علامہ اقبال ٹاون، پارک ویو کے تمام لوگوں کو اطلاع کی جارہی ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے میں سیلاب کا خدشہ ہے، سب اپنی جان مال اور جانوروں کی حفاظت کا انتظام کر لیں، شکریہ۔‘‘
ویڈیو کلپ