15 Years Later: Punjab Chief Minister’s First Visit to Bank of Punjab Headquarters Sets Target for Top Ranking
وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب کا دورہ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ یہ 15 سال کے بعد کسی وزیر اعلیٰ پنجاب کا بینک آف پنجاب ہیڈ آفس کا پہلا دورہ ہے۔ بینک آف پنجاب کو بینک رینکنگ میں ٹاپ پر لانے کا ٹارگٹ مقرر کردیا گیا ہے۔ بینک حکام کو کاست کنٹرول کے لئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب شارٹس کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ
ڈیپازٹر کی پہلی چوائس
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ ڈیپازٹر کی پہلی چوائس بینک آف پنجاب ہی ہونا چاہیے۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف منسٹر ویلفیئر سکیموں کے مالیاتی امور کے بارے میں بتایا گیا۔ گرین ٹریکٹر سکیم، بائیک پروگرام، ہمت کارڈ، اپنی چھت…… اپنا گھر اور دیگر پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
انٹرسٹ فری بائیکس کی ڈیلیوری
سی ایم انٹرسٹ فری بائیکس کی ڈیلیوری کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیراعلیٰ نے مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ طلبہ گھر بیٹھے ڈیجیٹل پراسس کے ذریعے بائیک کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ طلبہ کے لیے بائیکس کی اقساط آن لائن ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ انٹرسٹ فری بائیکس کے تحت 1591 بائیک ڈیلیور کی جا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں پیجرز حملوں کی اجازت دی تھی: اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف
مالی امداد اور فلاحی کوششیں
40 ہزار فارمرز کو اڑھائی لاکھ روپے لائیو اسٹاک کارڈ کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں 65 ہزار سپیشل افراد کو بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کی جارہی ہے۔ کسان کارڈ اور وزیراعلیٰ کے دیگر عوامی فلاحی پراجیکٹس میں بھرپور معاونت کیلئے بینک آف پنجاب کی ٹیم پرعزم ہے۔
شرکت کرنے والے افراد
سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، منسٹر فنانس مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، بینک حکام اور دیگر نے شرکت کی۔