خیبرپختونخوا میں دستی سٹامپ پیپرز پر پابندی، ای سٹامپنگ کا نظام نافذ

خیبرپختونخوا میں ای سٹامپنگ کا آغاز
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں ای سٹامپنگ کا نظام نافذ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
حکومتی نوٹیفکیشن
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے ای سٹامپنگ کا نظام نافذ کرتے ہوئے دستی سٹامپ پیپرز پر پابندی عائد کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملہ، 23 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
ای سٹامپنگ کے استعمال کی تاریخ
رجسٹریشن ایکٹ 1908 کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر 2025 سے صوبے میں صرف ای سٹامپنگ کا استعمال ہوگا اور دستی سٹامپ پیپر قبول نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: عارف علوی، گنڈاپور سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
شفافیت اور تیز سروس کی فراہمی
نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹریشن دفاتر میں دستی سٹامپ پیپرز کا استعمال ختم کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ شفافیت اور تیز سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
عملدرآمد کی پاسداری
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام رجسٹرارز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔