بارشوں سے تباہی اور قدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے، امیرالعظیم

حکومتی نااہلی کی عکاسی

دادو/ٹھٹھہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہا ہے کہ بارشوں سے تباہی اور قدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 ارب بیرل تیل پاکستان کی معیشت کیلیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے، ابراہیم حسن مراد

عوامی مسائل کی ترجیح

ہمیں نئے صوبے نہیں بلکہ بااختیار بلدیاتی نظام چاہیے۔ مہنگائی و بدامنی کا خاتمہ، صحت و تعلیم کی بہتر سہولیات، صاف پانی کی فراہمی، سڑکیں اور روزگار عوام کے بنیادی مسائل ہیں۔ اگر حکمران عوام کا معیار زندگی بہتر نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنے شاہانہ اخراجات کم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا، وینا ملک کا انکشاف

قوم کی خودمختاری کی ضرورت

حکمران باتوں سے ماننے والے نہیں ہیں، اب قوم کو خود اٹھنا پڑے گا۔ تقسیم کرو لڑاؤ اور حکومت کرو، یہ حکمرانوں کا پرانا طریقہ واردات ہے۔ جماعت اسلامی غلبہ دین کی عالمگیر تحریک ہے جو گزشتہ 8 عشروں سے اللہ کی دھرتی پر اللہ کا نظام نافذ کرنے اور بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر صرف ایک اللہ کی بندگی اختیار کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے: روس کا دوٹوک مؤقف

اجتماع کی تفصیلات

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو اور ٹھٹھہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف احمد ملاح، امداداللہ بجارانی و دیگر مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مہنگائی و بے حسی کا مسئلہ

انہوں نے مزید کہا کہ بونیر سے کراچی تک بارشوں سے تباہی اور قدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے۔ دوسری طرف عوام مہنگائی، بدامنی، اور بیروزگاری کا شکار ہیں، مگر بے حس حکومتی ٹولے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ وہ ایک بار پھر نئے صوبوں کا شوشہ چھوڑ کر ملک و قوم کے اصل مسائل سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...