ہیڈقادرآباد کو بچانے کیلئے بارودی دھماکے سے بند توڑ دیاگیا

بند توڑنے کا فیصلہ
منڈی بہاؤالدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں ہیڈ قادری آباد کو بچانے کے کیے بارودی دھماکے کے ذریعے بند توڑ دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی گرفتار لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ افسوسناک انکشاف
سیلابی ریلے کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ہیڈ قادری آباد کے مقام پر 9 لاکھ کیوسک کا ریلہ پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہیڈ قادری آباد اور اطراف کے علاقے پاک فوج کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کی جنگی جنونیت نے عبادت گاہوں کو بھی نہ چھوڑا
بند توڑنے کی کارروائی
ہیڈ کو بچانے کے لیے بند توڑنے کے لیے مائنز میں بارود بھر دیا گیا۔ پانی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے مانگا کے قریب ایک مقام سے بند توڑ دیا گیا جبکہ دوسرے بند کی توڑنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپڈیٹ
قادرآباد ہیڈورکس کو بچانے کے لیے منڈی بہاؤالدین میں بند کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ۔ مقصد آبپاشی سٹرکچر کو بچانا ہے
منڈی بہاؤالدین کے علاقے زیرآب آنے کا خدشہ pic.twitter.com/DqCv2C6uQL— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) August 27, 2025