ڈیمز نہ بننے سے پانی کا ضیاع اور مالی نقصان: تفصیلات جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

اسلام آباد میں پانی کی صورتحال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) - ڈیمز نہ بننے کی وجہ سے کتنے قیمتی پانی کا نقصان ہوا ہے؟ تفصیلات جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔ ملک کے تمام بڑے دریاؤں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ تاہم، دریاؤں میں ڈیمز نہ بنائے جانے کی صورت میں کل ذخیرہ سے زائد پانی سمندر میں بہہ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
سمندر برد پانی کی مقدار
ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم اپریل سے اب تک 1 کروڑ 18 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر میں بہہ چکا ہے، جس کی مالیت 11 ارب ڈالرز ہے۔ 1 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اقتصادی قیمت تقریباً 1 ارب ڈالرز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار: بارودی سرنگ میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق
ڈیمز کی صورتحال
ڈیموں میں مجموعی پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 16 لاکھ فٹ ہے اور فی الوقت سمندر میں 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی گر رہا ہے۔ دریائے جہلم پر منگلا ڈیم 75 فیصد بھر سکا ہے، جہاں پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ ایکڑ فٹ ہے اور گنجائش 70 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ دریائے سندھ سے سب سے زیادہ پانی سمندر میں بہہ رہا ہے، اور اس پر صرف تربیلا ڈیم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے مالیاتی بدعنوانی کے خلاف تحقیقات میں AI ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا
تربیلا ڈیم کی صورتحال
تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 30 لاکھ ایکڑ فٹ کم ہو چکی ہے، جبکہ بنیادی گنجائش 58 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم کی تعمیر کے وقت اس کی گنجائش 80 لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد تھی۔ اس وقت تربیلا ڈیم میں 1 لاکھ 79 ہزار کیوسک پانی کی آمد ہو رہی ہے جبکہ 1 لاکھ 54 ہزار کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پاک بھارت جنگ چھڑ جائے تو امریکا کو دونوں کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی، ٹرمپ
دریائے سندھ کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں چشمہ سے لیکر کوٹری تک تمام بیراجز میں سیلابی کیفیت موجود ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 4 لاکھ 49 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گدو بیراج پر 3 لاکھ 12 ہزار کیوسک پانی کی آمد ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔
دیگر دریاؤں کی صورتحال
دریائے جہلم پر منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار کیوسک ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ دریائے چناب پر مرالہ کے مقام پر 9 لاکھ کیوسک تک پانی کی آمد ہو رہی ہے اور وہاں کوئی ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سارا پانی سمندر میں بہہ رہا ہے۔ تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ 12 لاکھ کیوسک سے زائد ہے۔