پاک فوج کے دستے سیالکوٹ اور وزیر آباد میں موجود، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں تیزی

سیالکوٹ اور وزیرآباد میں سیلابی صورتحال
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - وزیرآباد اور سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فوج کے دستے سیالکوٹ اور وزیرآباد میں موجود ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا جواب بھی سامنے آگیا
ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن
سیکیورٹی ذرائع کی معلومات
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کو بچانے کے لیے منڈی بہاؤ الدین کی طرف سے بند کو توڑ دیا ہے۔ قادر آباد کے سیلاب متاثرین کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں۔ متاثرین سیلاب کی جانب سے پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے۔