صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا گوردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ، 30 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور کا دورہ نارووال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نارووال پہنچ گئے، بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 76 ممالک میں 21 ہزار 406 پاکستانی قید
ریسکیو کارروائیاں
گورودوارہ کرتارپور صاحب میں بروقت کارروائیوں سے 30 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ناخلف بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا،ملزم گرفتار
آئندہ کے اقدامات
اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ باقی متاثرہ افراد کو بھی جلد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا، ذاتی طور پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔
حکومت پنجاب کا کردار
وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، حکومت پنجاب کی بروقت امدادی کارروائیوں سے قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔ ریسکیو، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہے، حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔