وزیر دفاع خواجہ آصف کا پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ

وزیر دفاع کا بلدیاتی اداروں کی بحالی کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: میرا شوہر گھر کے کام کرواتا ہے اور انسٹاگرام استعمال نہیں کرنے دیتا، خاتون نے شکایت کر دی۔
سیالکوٹ میں شدید بارشیں اور تجاوزات کا مسئلہ
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں پچاس سال بعد ریکارڈ بارش ہوئی جبکہ نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔ شہروں کے مسائل شہری نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔
نالہ ایک کا ہنگامی دورہ
خواجہ آصف نے نالہ ایک کا ہنگامی دورہ بھی کیا، پانی کے بہاؤ اور خطرات کا جائزہ لیا۔ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کا مشاہدہ کیا۔