سندھ اسمبلی ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری

سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ ساڑھے 4 لاکھ روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک رن کے عوض آسٹریلین ٹیم نے 8 وکٹیں گنوادیں
اجلاس کی تفصیلات
اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حامی ارکان شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام میں اراکین کو بھاری جرمانے بھی بھگتنا ہوں گے، نام سامنے آ گئے
جماعت اسلامی کی مخالفت
تاہم جماعت اسلامی کے محمد فاروق نے تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی۔ وی نیوز کے مطابق محمد فاروق نے کہا کہ ارکان کی تنخواہوں میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ عوامی مسائل کے پیش نظر درست فیصلہ نہیں۔
حامی ارکان کا مؤقف
جبکہ حامی ارکان کا مؤقف تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔