خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا میں محسوس ہوئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مردان: گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی
متاثرہ علاقے
خیبرپختونخوا کے شہر اپر دیر، چترال، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی تفصیلات
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔