وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر 4گھنٹے طویل اجلاس، متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش

اجلاس کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت سیلابی صورتحال پر 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنتہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کامیابی، 4 دہشتگرد جہنم واصل، کیا کچھ برآمد ہوا؟ جانیے۔
ریلیف اور ریسکیو رپورٹ
اجلاس میں تمام تر متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش کی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے ہائی وے بلاک کردی، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش
وزیر اعلیٰ کی ہدایات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت 7 اضلاع میں فوج کی خدمات طلب کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام پر ہمیں بھی افسوس، مودی اسرائیل کا حامی اور اس کیساتھ کھڑا ہے: مولانا فضل الرحمان
سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو 24/7 مانیٹر کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس فرنٹ لائن پر ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ
متاثرہ اضلاع کی تفصیلات
دریائے ستلج میں طغیانی سے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع متاثر قرار دیئے گئے۔ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ضلع قصور کے 72 گاؤں اور 45 ہزار افراد متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے نام پر جیت کر ن لیگ کا حصہ بننے والے ایم پی اے کے ششکے، بزرگ خاتون کے سامنے پورے جسم پر پرفیوم چھڑکتے رہے، اجمل جامی کو بھی غصہ چڑھ گیا۔
فوری امدادی کارروائیاں
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکپتن 12، وہاڑی 23، بہاولنگر 75 اور بہاولپور میں سیلاب سے 15 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں 130 بوٹس، 115 او بی ایم، 6 اے ایم بی بائیکس، 1300 لائف جیکٹس، 245 لائف رنگز پہنچادی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سکول کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا
متاثرین کی مدد
ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اور 35 ہزار مویشی محفوظ مقامات پر منتقل، ریلیف کیمپس، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپس میں 2600 سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یحییٰ سنوار کی موت والا صوفہ میری ماں کا دیا ہوا ہے: وہ گھر جہاں اسرائیل نے حماس کے سربراہ کو ہلاک کیا
ہنگامی اقدامات کی ہدایت
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں شرکت
اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔