پنجابی فلم ’اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پاکستان سے 3 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی

فلم کی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار عمران اشرف کی کینیڈین بھارتی پنجابی فلم ’اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پاکستان سے تین کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی۔ فلم کو رواں ماہ 22 اگست کو پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کیا گیا تھا، جبکہ یہ بھارت میں ریلیز نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا یوٹرن: بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان
معاشی کامیابی
فلم نے جہاں کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں اچھی کمائی کی، وہیں اس نے پاکستان میں بھی اندازوں سے کہیں زیادہ کمائی کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے 15 لاکھ ماحول دوست بیگ تیار
فلم کی پرفارمنس
اداکار عمران اشرف نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کی پنجابی فلم نے 25 اگست تک پاکستان بھر سے 3 کروڑ 17 لاکھ روپے کمالیے تھے۔ ’اینا نوں رہنا سہنا نئیں آندا‘ نے شاندار اوپنگ کرتے ہوئے پہلے ہی دن ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ترین قصائی جس کا دعویٰ ہے کہ 20 منٹ میں بکرے کا گوشت بنا دے
فلم کی کاسٹ
فلم میں عمران اشرف کے علاوہ ناصر چنیوٹی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ فلم کی زیادہ تر کاسٹ بھارتی اداکاروں پر مشتمل ہے۔ دیگر اداکاروں میں رنجیت باوا، مینڈے ٹکھڑ، سپنا پبی، نمال رشی اور نوپریت بانگا شامل ہیں۔