وزیر اعظم شہباز شریف سے بیلاروس کے وزیرداخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو (Ivan Kubrakov) کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، ایس ایچ او کی معطلی کا معاملہ متاثرہ شہری کے ویڈیو بیان کے بعد نیا رخ اختیار کر گیا
وزیراعظم کا دورۂ بیلاروس
وزیراعظم نے اپنے دورۂ بیلاروس کا ذکر کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس، یوکرین کی تین روزہ جنگ بندی کا اختتام، پیوٹن کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش
دوستانہ تعلقات کی اہمیت
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق بیلاروس کے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہم بیلا روس کے صدر کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برڈ فلو پھیل گیا ۔۔۔
وزیر داخلہ کا شکریہ
بیلا روس کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بیلاروس کے صدر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی کارروائیاں، 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
مفاہمتی یادداشت کی اہمیت
وزیر داخلہ نے اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ہوئی اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی مفید رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا
NADRA کا دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ بیلاروس کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کا دورہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ہنر مند پاکستانیوں کا مستقبل
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک نے بتایا کہ ہنر مند پاکستانیوں کو بیلاروس بھجوانے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان آج مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں، جس کے بعد ہنر مند پاکستانیوں کو بیلا روس بھجوانے کا عمل باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔ بیلا روس پاکستانی ہنر مند افراد کو میڈیکل سمیت سماجی تحفظ کی دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا۔
اجلاس میں موجود شخصیات
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل محمد عون چودھری اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔