پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 3 دریاؤں میں سیلاب، گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع، متاثرین کی بحالی مشن ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز

سیلاب متاثرین کے لئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری کردیا گیا ہے۔ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار 3 دریاؤں میں سیلاب کے سبب سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کیا گیا۔ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب نے پنجاب کے کل 769 موضع جات کے 6 لاکھ ایک ہزار 126 شہری متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی کے دوران 5 پاکستانی ملائشین قوم کے ہیرو بن گئے، قوم و ملک کا نام روشن کردیا

ریلیف کیمپوں اور طبی امداد کی فراہمی

سیلاب متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے 263 ریلیف کیمپ اور 161 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ خوراک، علاج اور عارضی پناہ گاہیں فراہم کی گئی ہیں۔ سمبڑیال، سیالکوٹ اور پسرور میں متاثرین میں خوراک، پانی اور دیگر اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ قصور، ننکانہ، چنیوٹ، پلکھو نالہ وزیرآباد اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں سے شہریوں کی منتقلی کے لئے ایک بڑا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 47 زہریلے سانپ نکل آئے، دوڑیں لگ گئیں

پالتو جانوروں کی حفاظت

دیہی علاقوں میں پالتو جانوروں کو بھی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ متاثرین کے علاج معالجے کے لئے ہنگامی طبی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں اور ملحقہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب کے کنارے آباد کل 333 موضع جات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سیالکوٹ میں 133، وزیرآباد میں 16، گجرات میں 20، منڈی بہاؤالدین میں 12، چنیوٹ میں 100 اور جھنگ میں 52 موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے: عظمٰی بخاری کا چنیوٹ کا دورہ

سیلاب کے اثرات کا جائزہ

متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے 78 ریلیف کیمپس اور 28 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ دریائے راوی کے کنارے آباد 101 موضع جات میں 70 ہزار 358 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ شہروں میں نارووال، ننکانہ، قصور اور ساہیوال شامل ہیں۔ دریائے راوی میں متاثرین کی مدد کے لئے 81 ریلیف کیمپ اور 28 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔ دریائے ستلج کے کنارے آباد 335 موضع جات میں 3 لاکھ 80 ہزار 768 شہری متاثر ہوئے ہیں، ان کی مدد کے لئے 104 ریلیف کیمپ اور 105 میڈیکل کیمپ کام کر رہے ہیں۔ متاثرہ شہروں میں قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، ملتان، وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کا پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج سمیت ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک اداروں، افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کی بحالی ان کا مشن ہے اور بے گھر افراد کو ان کے گھروں میں آباد ہونے تک مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...