وزیراعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی حمایت سے نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی بنالی:وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کی حمایت سے نئے ڈیم بنانے کی حکمت عملی بنالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک

نئے ڈیموں کے منصوبے

’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نئے ڈیموں پر کئی بار بات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک اجلاس میں ڈیم کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی فنڈ دینے کا کہا، اور ڈیموں سے متعلق صوبوں کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

سیلاب سے نقصانات کا ازالہ

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ سیلاب سے نقصانات کے ازالے میں کوئی سیاسی تفریق نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ پانی کم ہوتے ہی لگانا شروع کردیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگائے جائیں اور درخت کاٹنے پر احتساب ہونا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...