سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند رہیں گے
سیالکوٹ میں تعلیمی ادارے بند
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اس وقت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 50 سال کی کم ترین سطح پر اور بیروزگاری 21 سال کی بلند ترین سطح پر ہے،صحافی عارف حمیدبھٹی
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق دفتر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی حدود میں تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے آج بند رہے گے۔ تعلیمی ادارے ضلع بھر میں شدید بارش اور فلڈ کے پیش نظر بند کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں انسٹاگرام سے شروع ہونے والے مبینہ ریپ کے واقعے نے کیسے پُرتشدد مظاہروں کو جنم دیا؟
فلائٹ آپریشن میں معطلی
دوسری جانب سیلابی صورتحال کےباعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل کردیا گیا۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیا گیا۔
ایئرپورٹ کی صورتحال
سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب رخ ہوگیا، انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اور مشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں۔ ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔








