رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
دونوں بھائیوں کی موت کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رائیونڈ میں تیس روپے کی خاطر دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزمان اویس اور شہزاد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں جو بھرپور کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے: کمل کھیرا
گرفتاری اور چھاپہ
نجی ٹی وی آج نیوز ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) چوہنگ نے گرفتار ملزمان کو لے کر رائیونڈ نشاندہی کے لیے چھاپا مارا تو زیرِ حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا
فائرنگ کا واقعہ
سی سی ڈی کے مطابق ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نرگس فخری کی بہن پر سابقہ دوست کے قتل کا الزام: ‘میں نہیں سمجھتا کہ وہ کسی کو نقصان پہنچا سکتی ہے’
ملزمان کا حملہ اور فرار
ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پر حملہ کیا۔ ملزم کا ساتھی توقیر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحٰی کا دوسرا روز، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
پولیس کارروائی
سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ماضی کا واقعہ
واضح رہے کہ ہلاک ملزمان نے چند روز قبل صرف تیس روپے کے تنازع پر دو بھائیوں کو قتل کر دیا تھا۔








