ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، پنشن میں ہونیوالا اضافہ یکم ستمبر کو ملے گا

ای او بی آئی پنشنرز کے لیے خوشخبری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ای او بی آئی پنشنرز کے لئے خوشخبری ہے کہ جنوری سے پنشن میں ہونے والا اضافہ تمام پنشنرز کو اگست کی پنشن کے ساتھ بمہ واجبات یکم ستمبر کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی میں کسی جج کی ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی کوئی مثال نہیں، صرف عبوری ٹرانسفر ہو سکتی ہے، وکیل صلاح الدین
پنشن میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، اولڈ ایج بینیفٹ میں جو بنیادی پنشن میں 1500 روپے اضافہ کیا گیا تھا وہ تمام واجبات کے ساتھ ستمبر کی پنشن میں تمام پنشنرز کو ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل کیانی اور جنرل پاشا نے چیتے کو میدان میں اتارا تاکہ شیر اور ہاتھی کے معاہدے کو چیلنج کرکے انہیں فارغ کر دے: سہیل وڑائچ
پنشن کی تصدیق
اس سلسلے میں ای او بی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کو ملنے والی پنشن میں تمام بقایا جات کے ساتھ پنشن مل جائے گی۔
وفاقی حکومت کا فیصلہ
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے جنوری 2025 سے ای او بی آئی پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کی تھی جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دی تھی۔