وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

وزیر اعظم کا فضائی دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور، سیالکوٹ اور نارووال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیوی نے شراب کے نشے میں دھت شوہر کو جھگڑا کرنے پر ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا
سیلاب کی صورتحال کی بریفنگ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب کی صورتحال، دریاؤں میں طغیانی، زیر آب علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی فضائی جائزہ کے دوران ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی فتح اور امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا عالمی مرکز بنانے کا منصوبہ: ایک بِٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ہنگامی اجلاس کا انعقاد
قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں بارشوں، چناب، ستلج اور راوی پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک، وکیل کلائیو اسمتھ کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان
احتیاطی تدابیر اور ہدایتیں
وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ پیشگی اطلاع پہنچانے کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے پانچ ہزار خیمے مہیا کیے ہیں، دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔
عوامی نمائندوں کی ذمہ داری
وزیراعظم نے کہا کہ گجرات، سیالکوٹ، لاہور میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔ عوامی نمائندے اور ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت انخلا، محفوظ مقام پر منتقلی اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں。