علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل کردیا گیا
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار ملزم شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھٹو سے زرداری تک پراپیگنڈا کیا جاتا رہا، ہم یہ آگ عبور کرکے آئے ہیں، گورنر پنجاب
پولیس کی درخواست پر فیصلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے
جناح ہاؤس کیس میں مقدمہ
یاد رہے کہ لاہور تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں ملزم شیر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غریبوں کی عدالت۔۔۔
شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست
بعدازاں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج یا کل شیر شاہ کی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
علیمہ خان کا بیان
ان کا کہنا تھا کہ علیمہ بی بی نے پہلے سے وضاحت کر دی ہے کہ ہمارا بہن بھائی کا رشتہ ہے، اختلافات کی بات درست نہیں۔ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینا بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ تھا، یہ ایک مصنوعی الیکشن ہے جس سے مصنوعی اسمبلی کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔








