بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مفتی کفایت اللّٰہ دوران علاج دم توڑ گئے

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کی موت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ خان کے ’اینٹی فیمینزم‘ خیالات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
حادثہ اور علاج کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ پشاور کے بعد اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلیمان اور قاسم کی پاکستان آمد کا اعلان، جمائما نے علمیہ خان کو فون کرکے سخت ناپسندیدگی کا اظہار “صحافی اظہر جاوید کا دعویٰ
سیاسی رہنما کا اظہار افسوس
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔ اپنے ایک جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی دعوتی اور جماعتی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں، اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پچھلے سانحے کا ذکر
چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔