عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹرگوہر نے قومی اسمبلی کی 4قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
استعفے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے رکن تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے کے ممبران کی ملاقات
میڈیا سے گفتگو
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چار کمیٹیوں میں تھا، استعفیٰ دے دیا ہے، بات یہاں تک پہنچی ہے، آگے دیکھیں کیسے چلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لئے بری خبر، اولمپیئن ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ سے دستبردار
سیاسی صورتحال
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی سسٹم کا حصہ رہیں، ہم 180 نشستیں جیت چکے تھے، کے پی میں دو تہائی اکثریت تھی، ہماری پنجاب میں اکثریت تھی، ہمارے لوگ شہید ہوئے ہم نے کہا بات کرو۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان بھارت کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی
بانی پی ٹی آئی کا موقف
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا گیا، ناحق سزائیں دی گئیں، سزاؤں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کہا بات کرو آگے بڑھو۔
آگے کا لائحہ عمل
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا، ابھی بھی کچھ نہیں ہوا، کہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، یہ سیاست کا حصہ ہے، ہم نے استعفے دے دیے ہیں۔








