عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹرگوہر نے قومی اسمبلی کی 4قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

استعفے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر قانون و انصاف، انسانی حقوق، آئی ٹی اور ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے رکن تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 404 Not Found
میڈیا سے گفتگو
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چار کمیٹیوں میں تھا، استعفیٰ دے دیا ہے، بات یہاں تک پہنچی ہے، آگے دیکھیں کیسے چلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر درخواست گزار کو 10 لاکھ روپے جرمانہ
سیاسی صورتحال
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے بہت کوشش کی سسٹم کا حصہ رہیں، ہم 180 نشستیں جیت چکے تھے، کے پی میں دو تہائی اکثریت تھی، ہماری پنجاب میں اکثریت تھی، ہمارے لوگ شہید ہوئے ہم نے کہا بات کرو۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پاکستان میں اشتہارات کا AI اوور ویوز فیچر متعارف کرانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کا موقف
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھا گیا، ناحق سزائیں دی گئیں، سزاؤں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے کہا بات کرو آگے بڑھو۔
آگے کا لائحہ عمل
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا، ابھی بھی کچھ نہیں ہوا، کہیں مذاکرات نہیں ہو رہے، یہ سیاست کا حصہ ہے، ہم نے استعفے دے دیے ہیں۔