لاکھوں روپے مالیت کی 1600 فٹ سے زائد ریلوے لائنیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ریلویز پولیس کی کامیاب کارروائی
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلویز پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر ریلوے پھاٹک نوابشاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ریلوے لائنیں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: Peshawar: Case Filed Against Former Chief Minister and PTI Leader Mahmood Khan
چوری شدہ ریلوے لائنوں کی برآمدگی
ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق کنٹینر کے اندر سے 140 چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان نے 1632 فٹ ریلوے لائنوں کو کلوز سیکشن راجہ لائن میر پور خاص سے گیس کٹر کی مدد سے کاٹا۔ 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریلوے لائنیں جام صاحب نوابشاہ سے لاہور کے لیے کنٹینر میں لوڈ کی گئی تھیں۔
پچھلی کارروائیاں اور مستقبل کی حکمت عملی
ریلویز پولیس سکھر نے اس سے پہلے چند ماہ قبل 1000 فٹ چوری شدہ ریلوے لائنیں بھی برآمد کی تھیں، چوری میں ملوث 2 گروہ کے 8 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ منیر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ آئی جی ریلویز پولیس کی سربراہی میں ریلوے مٹیریل چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔