سیلابی صورتحال، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا
پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبے میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا
فوری اقدامات کی ہدایت
علاج و معالجے اور طبی سہولتوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کل بستروں کی گنجائش کا 35 فیصد سیلاب متاثرین کے لئے مختص کریں اور مفت علاج فراہم کریں۔ ایمرجنسی وارڈز، آئی سی یوز اور ایچ ڈی یوز کو مکمل فعال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قلعہ آگرہ دیکھنے کے بعد تاج محل کے داخلی دروازے کی دہلیز پر قدم رکھے تو منقش دیواروں نیلگوں چھت کو بیرونی محرابوں اور طاقچوں سے بھی زیادہ دلکش پایا۔
ضروری امداد کی فراہمی
ضروری ادویات، ویکسینز، خون، طبی آلات، اور بجلی کے متبادل انتظامات یقینی بنائیں۔ ہسپتالوں کو ہنگامی صورتحال میں محفوظ انخلا کے منصوبے بھی تیار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ریموراکرزی رابطے کیلئے ہدایت
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کی انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ مریضوں کی منتقلی کے لئے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں سے قریبی رابطہ رکھیں۔ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔








