زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پینل سکیم وزیراعلیٰ کا فلیگ شپ پروگرام ہے: عظمیٰ بخاری
نئے اعداد وشمار
اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بڑھ کر 14 ارب 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ 22 اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر
جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔