ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی اور ملک کے 99 اضلاع میں دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اصولی موقف سے آگاہ کیا
مہم میں شرکت کرنے والے ورکرز
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گھر گھر ویکسین پلائی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا ہے، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پاکستان مخالف بیانیے سے اظہار لا تعلقی نہیں کر رہی، وزیر دفاع خواجہ آصف
بچوں کی حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت
ماہرین صحت نے بتایا کہ بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرایا جائے۔
میڈیا کی رسائی
پولیو پروگرام نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بی رول اور تصاویر میڈیا کے لیے دستیاب ہوں گی، مہم کے دوران میڈیا ٹیموں کو فیلڈ رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔








