گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری

گوجرانوالہ میں امدادی آپریشن
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
سوشل میڈیا پر ویڈیو
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
سیلاب کے اثرات
بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب آ گئے ہیں اور دریائے چناب ہیڈخانکی کے قریب سیلابی پانی کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
پاک فوج کی کوششیں
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی آپریشن جاری ہے، پاک فوج کے جوان کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے۔ پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔