سابق وزیر خارجہ خوشید قصوری کی رہائشگاہ پر پاکستان نیشنل فورم کا اجلاس ، ڈیمز کی تعمیر کو ملک کی اولین ضرورت قرار دیدیا
اجلاس کی اہمیت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نیشنل فورم کے ماہانہ اجلاس میں ملک میں سیلابی صورتحال کے سدباب کے لیے ڈیمز کی تعمیر کو ملک کی اولین ضرورت قرار دیتے ہوئے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
ڈیمز کی تعمیر کی ضرورت
اجلاس میں کہا گیا کہ اگر ملک میں بروقت ڈیمز کی تعمیر ممکن بنتی تو بارشوں کا عمل سیلابی صورتحال اختیار کر کے زحمت کا باعث نہ بنتا۔ مزید برآں، ڈیمز ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمہ اور زراعت کی مضبوطی کا باعث بنتے۔
یہ بھی پڑھیں: پورا یقین ہے قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی،صدر مملکت
اجلاس میں شرکاء
’’صباح نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں ممتاز صحافی مجیب الرحمان شامی، بیگم مہناز رفیع، احمد بلال محبوب، سلمان غنی، سلمان عابد، بریگیڈیئر فاروق حمید، عبداللہ ملک، کرنل فرخ، دردانہ نجم، میجر ایراج ذکریا و دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: حرامانی ماضی کے مقابلے غیر مہذب ہوگئیں ہیں: نتاشا علی
معاشی اور سیاسی استحکام
اجلاس میں کہا گیا کہ بیرونی محاذ پر پاکستان کو ملنے والی پذیرائی کو معاشی حوالے سے مضبوطی کے لیے بروئے کار لانا چاہیے۔ ملک میں سیاسی استحکام کی جانب پیش رفت ہونی چاہیے تاکہ ملک کو معاشی حوالے سے خود انحصاری کی منزل پر لے جایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے بعد انڈونیشیاء کیا خریدنے کی تیاری کر رہا ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر
سیاسی ڈائیلاگ کی اہمیت
اجلاس کی رائے میں ملک کے جمہوری و سیاسی مستقبل کے لیے سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ کبھی بھی کسی جماعت اور اس کی قیادت کو دیوار سے لگا کر آگے نہیں بڑھا جا سکتا اور نہ ہی انتشار و خلفشار کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کیلئے کتنا پیسہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی
بھارت کی صورتحال
اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ضد اور ہٹ دھرمی ملکوں کے لئے اچھی نہیں ہوتی۔ آج نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں اور انتہا پسندانہ طرز عمل نے بھارت کو جگ ہنسائی کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ کوئی ملک بھارت کے ساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری 20 مئی تک بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا
پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت
پاکستان کے جرأت مندانہ طرز عمل نے نہ صرف عسکری محاذ پر سرخرو کیا ہے بلکہ آج دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھی ہے۔ اس اہمیت و حیثیت کو ملک میں استحکام کے لیے بروئے کار لانا چاہیے۔
فاتحہ خوانی
اجلاس میں تنویر شہزاد کے بڑے بھائی کے انتقال پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔








