پیپلزپارٹی کراچی دشمن رویہ ترک کرے، ۳۱ اگست کو ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ کریں گے : حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں پریس کانفرنس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایران کے دوروزہ دورے سے واپسی پر ’’ادارہ نورحق‘‘ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کراچی کی ابتر حالت، شہریوں کے سنگین مسائل، سندھ حکومت و قابض میئر کی نااہلی و بدانتظامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمن رویہ ترک کرے۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر کے راستے مزید ۳۱۵ مسافربھارت روانہ، ۲۰۱ پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
بلدیاتی نظام کی اہمیت
حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے 2001ء کا بلدیاتی نظام نافذ اور اسے آئینی تحفظ دیا جائے۔ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، بیوروکریسی کو منتخب بلدیاتی اداروں کے ماتحت اور مالیات و انتظامی اختیارات دیئے جائیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے پورے ملک میں بااختیار بلدیاتی نظام ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے: وزیراعظم
حقوق کراچی مارچ
جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز و قانونی حقوق کے حصول کے لیے اتوار 31 اگست کو پریس کلب تا گورنر ہاؤس "حقوق کراچی مارچ" کررہی ہے۔ کراچی کے عوام طلباء، ڈاکٹروں، اساتذہ، علمائے کرام، انجینئرز، صنعتکاروں، مزدوروں اور تاجروں سمیت ہر طبقے کے افراد مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نیویارک پہنچ گیا، بھارت کے خلاف مقدمہ پیش کرے گا
سیلابی صورتحال اور امداد
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں سیلابی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ حکومت پنجاب، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی نے پنجاب میں متاثرین کی ہر طرح کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیٹ پر فنکاروں میں تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
تنخواہوں میں اضافہ کی مذمت
انہوں نے سندھ اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کو قابل مذمت اور عوام دشمن فیصلہ قرار دیا۔ جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اس فیصلے کی مخالفت کی جبکہ باقی تمام پارٹیوں نے اس ظالمانہ فیصلے کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بیان کے بعد روسی ردِعمل: 728 ڈرونز کے ساتھ یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا
کراچی کی میئر شپ اور حالات
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کی میئر شپ پر قبضہ کرکے شہر کو تباہ کیا ہے۔ حالیہ بارشوں میں مرکزی شاہراہیں ڈوب گئیں۔ یہ سب پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کرپشن اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو مخالف سیاست دانوں کو گالیاں نکالنا سکھایا: رانا ثنا اللہ
سندھ کی بدامنی اور کرپشن
سندھ میں بدامنی عروج پر ہے، ڈاکوؤں کا راج قائم ہے۔ ہندو برادری کے کاروباری افراد کو اغوا کر کے تاوان وصول کیا جاتا ہے، جو کہ حکومتی سرپرستی اور وڈیروں کی ملی بھگت سے ہوتا ہے۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ایران کا کردار انتہائی قابل قدر ہے۔ پاکستان کو بھی آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ حالیہ دورہ ایران کے دوران ایرانی وزیر اعظم مسعود پزشکیان سے ملاقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
پریس کانفرنس میں امیر کراچی منعم ظفر خان، سیکریٹری صوبہ سندھ محمد یوسف، نائب امیران کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، محمد اسحاق خان، مسلم پرویز، عبدالوہاب، راجہ عارف سلطان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری بھی موجود تھے۔