پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

قونصل جنرل پاکستان کا پیغام
جدہ (محمد اکرم اسد) قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام اقوام عالم میں بلند کرنے کے لیے ایسے مثبت کام کریں جس سے ہماری عظمت، وقار اور عظمت رفتہ کو پھر حاصل کر سکیں۔ اس وقت پیغام پاکستان ہے کہ ہم امن، محبت، پیار، یگانگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں یہی قرآن اور اسلام کا درس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
تقریب کا پس منظر
وہ یہاں پاکستان قونصلیٹ میں ماہِ ربیع لاول کی مناسبت سے منعقدہ تقریب بعنوان ”قرآن اور پیغامِ پاکستان“ سے افتتاحی کلمات ادا کر رہے تھے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کا اس بابرکت محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
قاری سید صداقت علی کا خطاب
پاکستام کے معروف ایوارڈ یافتہ قاری سید صداقت علی نے قرآن اور پیغام پاکستان پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام پاکستان کے حوالے سے کہا کہ 80 کی دھائی میں جب دہشت گردی کے حملوں اور خودکش دھماکوں سے کوئی جگہ محفوظ نہیں تھی، مساجد اور نمازوں کے اوقات یہاں تک کہ جنازے اور جمعہ کے اجتماعات بھی محفوظ نہیں تھے، لاکھوں افراد اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے بھی اپنی جانیں قربان کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹس موصول نہیں ہوا ، فیشن ڈیزائنر ماریہ بی
علماء کا ایک مشترکہ فتوی
اس وقت ملک کے تمام مکتبہ فکر کے علماء اور مشائخ نے مل بیٹھ کر غور و فکر کیا کہ یہ ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ سب نے مل کر مشاورت سے قرآن اور سنت کی روشنی میں ایک فتوی تیار کیا اور اس کا نام پیغام پاکستان رکھا۔ اس میں یہ ثابت کیا گیا تھا کہ یہ جو دہشت گردی ہے اس کا اسلام اور ہمارے دین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قاری سید صداقت نے بتایا کہ اس فتوی کو عالم اسلام کے علماء سے تصدیق کرانے کا شرف مجھے حاصل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: محبوبہ کی شادی طے ، ہوٹل کے کمرے میں آخری ملاقات کے دوران لڑکے نے ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے
پاکستان کا استحکام و معیشت
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور اس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ رہتے ہیں۔ ہمیں صبر اور استقلال کی ضرورت ہے جس کا ہم میں فقدان ہے۔ قاری سید صداقت نے خادم الحرمین شریفین کا بھی شکریہ ادا کیا جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیتے ہیں اور کہا کہ پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کا بھی بڑا حصہ ہے۔
اجلاس کا اختتام
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے استحکام اور معیشت کو بڑھانے کے لئے بھی کام کرنا ہے۔ ہمیں یہ پیغام ہر ایک کو دینا ہے کہ ہم پاکستان کے وفادار ہیں اور کسی بھی غلط کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تقریب میں جدہ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض پریس قونصل محمد عرفان نے ادا کئے اور بعد ازاں پاکستان انویسٹرز فورم کے چیئرمین شفقت چوہدری نے عشائیہ دیا۔