Former Indian Cricketer’s Mother’s Brutal Murder Uncovered

سلیل انکولا کی والدہ کی موت
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر سلیل انکولا کی والدہ کی گھر سے گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 سال تک چھٹی کئے بغیر کلینر کا کام کرکے بچوں کو کامیاب بنانے والا شخص
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سلیل انکولا کی والدہ پونے کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکول وین حادثے میں 2 بچے جاں بحق ، وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ سلیل انکولا کی والدہ جمعہ کے روز پونے میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کا گلا کٹا ہوا تھا اور زخم بظاہر ’خود سے لگائے ہوئے‘ معلوم ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری
ملازمہ کی اطلاع
پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کی ملازمہ فلیٹ پر کام کرنے کیلئے آئی اور دروازہ نہ کھلنے پر اس نے ان کے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔
یہ بھی پڑھیں: رفتار کی یہ انتہا دیکھ کر میری جان ہی نکل گئی، کمبخت زیاد ہ شوخا ہوگیا،میرے خوف کو دیکھتے ہوئے اس نے خالص مصری انداز میں منہ پر انگلیاں رکھیں
پہلا منظر
پولیس نے بتایا کہ جب دروازہ کھولا گیا تو خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کا گلا کٹا ہوا تھا، بظاہر لگتا ہے کہ زخم خود سے لگائے گئے ہیں، تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مالا انکولا کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: گیدڑ نے پنجرے میں بند درجنوں قیمتی پرندوں کو مار ڈالا
سلیل انکولا کی کرکٹ کیریئر
یاد رہے کہ سلیل انکولا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ نومبر 1989 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، جس میں انہوں نے صرف دو وکٹیں لی تھیں، مگر اس کے بعد وہ کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی
وہ ون ڈے میں بھی ٹنڈولکر کے ساتھ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے، تاہم بھارت کیلئے محض 20 میچز کھیل سکے اور 1998 میں 28 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے لگے تھے۔