آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، گلیشئر پھٹنے کا خدشہ

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس حماس کی مدد کررہا ہے: اسرائیل کا الزام
شمالی پنجاب میں بارشیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں 30 اور 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جس سے سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون مریضہ کی زبان سے زبان لگا کر چیک اپ کرنے والا ڈاکٹر گرفتار
جنوبی پنجاب میں بارشیں
ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں 29 تا 31 اگست کے دوران بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ چینلز کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع
خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں خدشات
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 29 تا 31 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ و ہزارہ ڈویژن، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں خطرات
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر بارشوں سے سیلاب جبکہ بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔