احسن سے علیحدگی کی افواہوں کے بعد منال کی انسٹا پوسٹ وائرل
منال خان اور احسن محسن کے درمیان طلاق کی افواہیں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی مشہور اداکارہ منال خان کی انسٹا پوسٹ کے بعد ان کی شوہر اور اداکار احسن محسن سے طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل گرنے کے بعد امریکہ کی دفاعی برآمدات کو جھٹکا لگے گا اور چینی اسلحے کی مانگ بڑھے گی، سی این این کا تجزیہ
سوشل میڈیا پر افواہیں
اداکارہ منال خان اور احسن محسن کے درمیان طلاق کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر منال کی انسٹا پروفائل کے سکرین شاٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ حال ہی میں اداکارہ منال کی انسٹا پروفائل سے شوہر احسن محسن کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب نے اسلام آباد میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
اصل حقائق
ان پیجز پر شیئر کیے گئے سکرین شاٹس کے مطابق اداکارہ کی انسٹاپروفائل پر پہلے ان کا نام منال احسن درج تھا جو کہ اب منال خان ہے۔
ان دعوؤں کے بعد جہاں منال اور احسن کے درمیان طلاق کی افواہوں نے زور پکڑ لیا، وہیں شوبز کی خوبصورت جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہوں پر مداحوں میں بھی تشویش دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 اور 10 محرم کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
مداحوں کی رائے
اس کے بعد متعدد صارفین منال اور احسن کو ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنے کیلئے دعاگو نظر آئے تو کچھ صارفین نے ان افواہوں پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔
متعدد صارفین کا کہنا تھا کہ منال خان کی انسٹاپروفائل پر ہمیشہ ہی سے منال خان درج ہے۔
ویڈیو کا ثبوت
تاہم اب منال خان کی جانب سے شوہر احسن محسن کے ساتھ شیئر کی گئی انسٹا ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے کہ شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی جیسی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں۔
ویڈیو میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں سمندر کنارے بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ازدواجی تعلق کے 4 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ منال خان کی شادی 10 ستمبر 2021 کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے ہاں یکم نومبر 2023 کو بیٹے حسن کی پیدائش ہوئی تھی۔








