وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات؛ پاکستان کو مطلوب افراد سے متعلق تبادلہ خیال
وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی قائم مقام سفیر سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
پاکستانی شہریوں کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نے قطر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
سیلاب سے متاثرین کے لیے ہمدردی
قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی خارجی اور دفاعی پالیسیوں کی ناکامی کا اصل ذمہ داری بھارتی مین سٹریم میڈیا ہے: پراوین ساہنی
پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں تیل کے ذخائر بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا بیان خوش آئند ہے۔ امریکی سرمایہ کار پاکستان میں تیل سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اور حکومت انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، شہر سے 56غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا
خاص تعلقات کی اہمیت
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔
حکام کی موجودگی
ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان بھی موجود تھے۔








