جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آ رہی ان کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہے: اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آرہی ان کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مہمان پرندوں کا سروے مکمل، تعداد تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ریکارڈ
نیٹ میٹرنگ کی توقعات
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ والے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں اور نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پر پڑے گا، ہم اس معاملے کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
صارفین کو ریلیف اور بجلی کی قیمتیں
انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکاؤنٹ پر بجلی لے رہے ہیں، جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کو ریلیف دیں گے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ لوگ سولر پینل لگا کر خود کو 200 یونٹ سے نیچے لے کر گئے ہیں، بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے، بلوں میں فرق آیا ہے، جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آرہی ان کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہوئی ہے۔
سیاسی بھرتیوں کا الزام
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر یہ الزام نہیں لگ رہا کہ ہم سیاسی بھرتیاں کر رہے ہیں، لوگ اختیارات کے پیچھے جنگ لڑتے ہیں ہم نے کمپنی کو با اختیار بنایا ہے۔