پشاور ہائیکورٹ نے صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کیخلاف درخواستیں واپس کردیں

پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کیخلاف درخواستیں واپس کردیں۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو متعلقہ ہائیکورٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
معطلی کی درخواست
قبل ازیں، پشاور ہائیکورٹ نے صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کی الیکشن کمیشن کے نااہلی کے نوٹی فکیشن کی معطلی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
درخواستوں کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزاروں میں رائے حیدر علی، رائے حسن خان، مرتضیٰ اقبال، اور انصر اقبال بھی شامل تھے۔