لاہور: جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں مادر مرحبا انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا افتتاح

افتتاحی تقریب
لاہور (ویب ڈیسک) جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال، موہلنوال ڈیفنس روڈ لاہور میں مرحبا لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو حکیم محمد عثمان نے اپنی والدہ مرحومہ کے نام پر "انور سلطانہ فری گائنی وارڈ" کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ہسپتال کے اعلیٰ عہدیداران، ڈاکٹرز اور معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
مختلف شعبوں کا معائنہ
تقریب کے دوران حکیم محمد عثمان نے گائنی وارڈ اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مرحبا لیبارٹریز اور جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال کے مابین ایم او یو پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت گائنی مریضوں کا مفت علاج اور آپریشنز کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سکولز میں خواتین اساتذہ کیلئے شلوار قمیض اور دوپٹہ لازم قرار
سماجی خدمات کا اعتراف
حکیم محمد عثمان نے ٹرانسجینڈر وارڈ کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال کی جانب سے سماجی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "مرحبا لیبارٹریز ہمیشہ سے عوامی خدمت اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہی ہے۔ انور سلطانہ فری گائنی وارڈ کا مقصد غریب اور مستحق مریضوں کو مفت علاج فراہم کرنا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: سموگ سے پریشان لاہوریوں کے لیے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے کل سے بارش کی پیش گوئی کردی
مقررین کے خیالات
تقریب میں ہسپتال کے چیئرمین شاہد نذیر چوہدری، فاؤنڈر سی ای او عبد الشکور اور ڈائریکٹر ڈاکٹر زین خان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے فری علاج اور چیریٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مرحبا لیبارٹریز کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
معاشرے کی فلاح کا بڑا قدم
اختتام پر مہمانوں نے وارڈ کے قیام کو معاشرے کی فلاح کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔