ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 سو روپے کا اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی پر مہم کا آغاز کردیا
نئی قیمت کے بارے میں معلومات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کی تردید، چیف آف ڈیفنس فورسز کے دورے سے متعلق رائٹرز کی خبر درست نہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی وضاحت آگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت
10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے بڑھی اور نئی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی منڈی کی صورتحال
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 3411 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔








