راوی میں ریلیف آپریشن میں مصروف امدادی لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا
سانپ کی موجودگی، دریائے راوی میں سیلابی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے قریب دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر متاثرین کے ریلیف آپریشن میں مصروف امدادی لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا۔ ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے سانپ کو لائف بوٹ سے باہر نکال دیا جس پر دریا پر کھڑے لوگوں نے ریسکیو کی ٹیم کو شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا سے الگ تھلگ رہنے والے قبیلے سے ملنے کی کوشش پر امریکی یوٹیوبر گرفتار کرلیا گیا
خطرناک جانوروں کا بہاؤ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلاب کے پانی کے ساتھ مختلف جانور بھی بہہ کر ساتھ آ رہے ہیں جن میں سب سے خطرناک جانور سانپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ کا روسٹر جاری، پاناما پیپرز سکینڈل سمیت دیگر کیسز آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر
شہریوں کی حفاظت کا خیال
’’جیو نیوز‘‘ کے نمائندے کے مطابق سیلاب کے پانی سے اب تک متعدد سانپ نکل چکے ہیں جنہیں شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر مارا بھی گیا ہے۔
پانی کی سطح میں کمی
دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح نیچے آ رہی ہے، ڈی سی لاہور کے مطابق 10 سے 15 گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح مزید نیچے آ جائے گی۔








