وزیر اعظم نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، جلد اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ، ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا

وزیراعظم کی نئی حکمت عملی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آبی ذخائر کی تعمیر کی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا ہے۔ جلد اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ورکنگ پیپر صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی آسمان سے گرا، کھجور میں اٹکا، چین نے پورے زنگ نان اروناچل پردیش کو چین کا حصہ قرار دے دیا
اہم اجلاس کی تیاریاں
جیونیوز کے مطابق، وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر پالیسی بنانے کا کام جاری ہے۔ اس پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا، خاتون کے 5 بچے ہیں؛ وزیراعلیٰ بلوچستان
مشاورت اور ہم آہنگی
وزیر اعظم چاروں صوبوں، آزادکشمیر، اور جی بی میں آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے۔
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی ضرورت
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، اور مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، جی بی، اور وفاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کام کرنا ہو گا۔ سب کو مل کر لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچانا ہے، یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔