مون سون بارشوں کا 9 واں سپیل شروع ہو چکا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کی نویں سپیل کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مون سون بارشوں کا 9 واں سپیل شروع ہو چکا ہے، دریاؤں کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Unity Festival Organized by the Saudi Pakistani Professionals Community with Exciting Workshops
شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی
حکام کی ہدایت
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں۔
احتیاطی تدابیر
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے مزید کہا کہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔