ایئر شو کی تیاری کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ ہلاک
پولینڈ میں F6 جنگی طیارہ گر کر تباہ
وارسا(ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپین ملک پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی تیاری کے دوران ایک F6 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
حادثے کی تفصیلات
غیر ملکی میڈیا الجزیرہ کے مطابق، طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا اور ریہرسل کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لوپ بنانے کی کوشش میں تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کے خلاف مقدمات کی درخواستیں، لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا پنجاب اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
پائلٹ کی موت اور حکام کی تحقیقات
پائلٹ کو طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق، حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔
ویڈیو ملاحظہ کریں








