سکھوں نے آزادی کی تحریک شروع کی تو ہندوستان نے اس بغاوت کا الزام بھی پاکستان پر عائد کیا اور سمجھوتہ ایکسپریس کو دہلی جانے سے روک دیا
تاریخی پس منظر
مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 232
1980ء کی دہائی میں جب ہندوستانی پنجاب میں سکھوں نے آزادی کی تحریک کا آغاز کیا تو ہندوستان نے اس بغاوت کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔ پاکستان کی جانب سے آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو سلامتی کا بہانہ بنا کر دہلی جانے سے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہواوے (Huawei) ٹیکنالوجی انٹیگریشن ایوارڈ میں ڈی ڈبلیو پی کی کارکردگی نے دھوم مچا دی
نئی شرائط
اس کے بعد یہ شرط عائد کی گئی کہ اب مسافروں کا امیگریشن دہلی کی بجائے اٹاری اسٹیشن پر ہوگا۔ اٹاری، واہگہ سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور اس پر دونوں ممالک کی ٹرینیں آکر ختم ہوں گی، جس کے بعد میزبان ملک کی ریلوے اپنی گاڑی فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ ترقیاتی سکیموں کے بارے میں اہم اجلاس، ڈی سی آفس لاہور و کمشنر کمپلیکس راولپنڈی کی تزئین و آرائش کا فیصلہ
ٹرین کی دوبارہ فعالیت
اس سارے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کچھ وقت درکار تھا مگر لنگڑی لولی یہ ریل گاڑی ایک بار پھر چل نکلی۔ نئے انتظامات کے تحت لاہور سے سمجھوتہ ایکسپریس واہگہ پہنچتی، وہاں پاکستانی حکام امیگریشن کرتے، پھر یہ سرحد عبور کرکے اٹاری پہنچتی جہاں مسافر اتار کر واپس لاہور آجاتی۔ دہلی کے مسافروں کے لیے مخصوص گاڑی مہیا کی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی:سینیٹر عرفان صدیقی
اسٹیٹس کی تبدیلی
یکم جنوری 2002ء کو دہلی میں پارلیمنٹ پر دہشت گردی کے حملے کے بعد ہندوستان نے اس ٹرین کی سروس بند کر دی، جو دو سال بعد 15 جنوری 2004ء کو بحال ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیک کرنے کے واقعات میں اضافہ
بم دھماکہ
19 فروری 2007ء کو دہلی سے لاہور آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو ہندوستانی دہشت گردوں نے بم سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں 70 بے گناہ پاکستانی مسافر جاں بحق ہوئے۔ اس واقعے کے بعد بھی یہ ٹرین جلد ہی دوبارہ چال پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی
بینظیر بھٹو کا قتل
27 دسمبر 2007ء کو بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان میں شورش پھوٹ پڑی، اور بے شمار ریل گاڑیوں کے انجن اور بوگیاں جلائی گئیں۔ اس واقعے کے سبب سمجھوتہ ایکسپریس کو بند کرنے کا مطالبہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا۔
نوٹ
یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








