شنگھائی تعاون کانفرنس جاری ہے، جبکہ ہم اسلام آباد میں تماشہ دیکھنے بیٹھے ہیں: مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ کی تشویش

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 2 سیاسی قوتیں دست و گریبان ہیں اور خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ شنگھائی تعاون کانفرنس ہو رہی ہے جبکہ ہم اسلام آباد میں تماشہ لگا کر بیٹھے ہیں، جس سے ملک کے عوام اور معیشت دونوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: £190 Million Reference: Hearing Postponed to October 19 at PTI Lawyer’s Request

کراچی کے عمائدین سے ملاقات

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے آج کراچی کے عمائدین کو جمع کیا تھا لیکن سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد کے راستے بند ہونے کی وجہ سے نہیں پہنچ سکے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کی اجازت دے۔ لیکن تحریک انصاف بھی تشدد کا راستہ چھوڑ کر پر امن احتجاج کرے۔

معاملات کا سنجیدگی سے حل

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کو ایک ایک قدم پیچھے ہٹ کر معاملے کو سنبھالنا چاہیے۔ آئینی ترمیم آ رہی ہے اور اراکین اسمبلی کو نہیں معلوم کہ معاملہ کیا ہے۔ ترامیم کے ذریعے ایک نئی عدالت لائی جا رہی ہے۔ ن لیگ کو سوچنا چاہیئے کہ یہ قوانین بعد میں ان کے گلے پڑ جائیں گے۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...