اسحاق ڈار: پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو ناکام بنانا ہے

اسحاق ڈار کا پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے اس وقت کا چناؤ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Security Concerns: Section 144 Imposed in Khyber District for One Month
وقت کا انتخاب بدقسمتی اور قابل مذمت
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کے لیے وقت کا چناؤ بدقسمتی اور قابل مذمت ہے، ان کا یہ اقدام پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل کے جرمانے کی رقم پوری دنیا کی آمدن سے بھی زیادہ: ’اس قدر رقم کے لیے کوئی الفاظ نہیں‘
ایس سی او سربراہی اجلاس کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس شیڈول ہے، احتجاج کےلیے اس وقت کے چناؤ کا مقصد ملک میں انتشار پیدا کرنا اور اس کا مقصد ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات مکمل ختم اور اختلافات کو حل کرنے کا راستہ تلاش کرے: چین
پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کی حفاظت
ان کا کہنا تھا کہ ایک ملک کے وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت کی دعوت سیاسی مفادات کےلیے ملکی ساکھ نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جب دنیا دیکھ رہی ہو تو ہمیں اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
عزم، استحکام اور قیادت کا وقت
اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ وقت پاکستان کے لیے عزم، استحکام اور قیادت کرنے کا وقت ہے، ہمیں چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات سے بالا تر ہونا پڑے گا۔